اہم خبریں

دکان سے سامان چوری کے الزامات پر نیوزی لینڈ کی رکن اسمبلی مستعفی

ویلنگٹن(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کی خاتون رکن اسمبلی گولریز گھرامن نے دکان سے سامان چوری کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ گولریز گھارمن پر کپڑوں کی دکان سے سامان چوری کرنے کے 3 الزامات ہیں اور اس حوالے سے پولیس ان سے تحقیقات بھی کر رہی ہے۔خاتون رکن پارلیمنٹ نے ان الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ، جو کیا اس کی مکمل ذمے دار ہوں۔دکان سے سامان چوری کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اپنے کام کی وجہ سے ہونے والے ذہنی تناؤ کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت برا اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے مجھ سے اپنی شخصیت کے بالکل خلاف کام ہوئے۔

متعلقہ خبریں