لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے عالمی تنظیم حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ جیمزکلیورلی نے کہاکہ حزب التحریر دہشت گردی کی حمایت کرنے والی یہود مخالف تنظیم ہے۔حزب التحریرکو دہشت گرد قرار دینےکے حکومتی فیصلےکی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہے، برطانوی وزیرداخلہ جیمزکلیورلی نے پارلیمنٹ میں حزب التحریر کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت کالعدم قرار دینےکا مسودہ پیش کردیا ۔پارلیمنٹ کی جانب سے پابندی کی توثیق کے بعد 19 جنوری 2024 سے برطانیہ میں حزب التحریر قانونی طور پرکالعدم ہوجائےگی، جس کے بعد برطانیہ میں اس تنظیم کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور اس سےکسی بھی قسم کے تعلق پر سزا اور جرمانےکا اطلاق ہوگا۔















