اہم خبریں

تاخیر پرمسافروں نے رن وے کو ڈائننگ ہال اور آرام گاہ بنالیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ائیرلائن کی جانب سے پرواز میں تاخیر پرمسافروں نے رن وے کو ڈائننگ ہال اور آرام گاہ بنالیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں پرواز میں تاخیر پرانڈیگو کی ایک پرواز کے معاون پائلٹ پر مسافر کے حملے کا کلپ وائرل ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں اسی ائر لائن کے مسافروں کو رن وے پر رات کا کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گوا سے دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز تقریباً 18 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور بعد میں اسے ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا۔تاخیر سے مایوس ہوکر 6 ای 2195 پرواز کے مسافروں نے آرام کرنے اوررات کا کھانا کھانے کے لیے رن وے پر انڈیگو طیارے کی بغل میں قیام کا فیصلہ کیااوررن وے کو ڈائننگ ہال اور آرام گاہ بنالیا۔

متعلقہ خبریں