نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی کی متعدد ریاستیں برفباری اور جھکڑ کی لپیٹ میں آگئیں ، موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔ اندرونی اور بیرون ممالک 10 ہزار پروازیں منسوخ،گزشتہ تین روز میںالتواء کا شکارپروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ بعض امریکی ریاستوں میں درجہ حرارت20 سے 40 ڈگری گرگیا، امریکہ کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہوگئے ، تیز ہواؤں ،جھکڑ اور برفباری سےریاست اوریگن میں 4 اموات جبکہ 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ ریاست یوٹاہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 4 فٹ تک برف پڑچکی ۔ ریاست واؤمنگ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ریاست مونٹانا میں سرد ہواوں کے سبب درجہ حرارت منفی 40 تک گرگیا ۔ ریاست ٹیکساس میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیرضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔ فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کردی۔
Some pretty extreme weather today in #Shetland #snow pic.twitter.com/iVQOZaqhkb
— Catherine Munro (@CatherineMMunro) January 15, 2024















