اہم خبریں

عالمی اقتصادی فورم کااجلاس 19 جنوری تک جاری رہے گا

ڈیووس ( اے بی این نیوز   )عالمی اقتصادی فورم کااجلاس 19 جنوری تک جاری رہے گا،مختلف ممالک کے سربراہان ،عالمی اداروں کے نمائندے ،ممتاز افراد شرکت کریں گے،نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیںاجلاس کا مقصد اعتماد کے بنیادی اصولوں ،شفافیت ،ہم آہنگی اور ذمہ داری پر تبادلہ خیال کرنا ہے،عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمہ کیلئے بات چیت کو بھی ایجنڈے میں رکھا گیا ہے،انوارالحق کاکڑ مختلف موضورات پر مبنی تقاریب میں خصوصی شرکت کریں گے ،وزیراعظم ٹریڈٹیک ٹریلین ڈالر کے وعدے کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے،عالمی اقتصادی فورم کا 54 واں سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں