مالے(نیوزڈیسک)مالدیپ کے صدر نے بھارتی فوج کو ملک سے نکلنے کیلئے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ کے صدر کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔ابتدائی طور پر بھارتی وزارت خارجہ نے اس خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے رواں سال اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارتی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بڑھتی گئی اور بالآخر اب مالدیپ نے کہا کہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلالے۔
