لندن(نیوزڈیسک) برطانوی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی سازش کے الزام میں 6 مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا ۔ذرائع کے مطابق خفیہ طور پر اطلاع ملی تھی کہ ایک فلسطینی ایکشن گروپ سٹاک ایکس چینج پر حملے کی تیاری کررہا ہے جس پرعملدرآمد کیلئے مشاورت بھی مکمل کی جاچکی ہے ۔ مذکورہ گروپ عمارت میں مقفل ہوکر نقسان پہنچانے کی ٹھان چکے ہیں۔ مشتبہ ملزمان میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ گروہ کے ارکان کی عمریں 23 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ لیور پول، برینٹ (شمالی لندن) اور برائٹن کے علاقے سے 6 مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا۔ڈپٹی سپرٹینڈنٹ لندن میٹروپولیٹن پولیس سیان ٹامس کا کہنا تھا کہ پولیس کو یقین تھا کہ یہ گروپ برطانوی سٹاک ایکسچینج میں گڑبڑ پھیلانے کی تیاری کرچکا اگر یہ گروپ اپنی سازش پر عمل میں کامیاب ہو جاتا تو خاصا نقصان ہوسکتا تھا۔لندن پولیس نے دوسرے شہروں کی پولیس سے بھی رابطہ قائم کیا ہے تاکہ ایسے کسی اور منصوبے کو بھی ناکام بنایا جاسکے۔















