نئی دہلی(نیوززڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ اسے ایک اخباری انتظامیہ کے خلاف دو گھنٹے تک مغلظات بکنے کا موقع دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتاپ گڑھ کے پرتیک سنگھ نے یہ درخواست اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر اپنے ردعمل کے طور پر جمع کرائی ، مضمون میں اس پر زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پرتیک سنگھ نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے نام خط میں استدعا کی کہ اسے اخبار کے باہر سائونڈ سسٹم لگاکر دو گھنٹے تک مغلظات بکنے کی اجازت دی جائے۔پرتیک سنگھ نے لکھا کہ اخبار میں مضمون کی اشاعت سے اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے کیونکہ اس پر لگائے گئے الزام کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ خط کے مطابق 9 جنوری کو کسی جواز کے بغیراس کی زمین پر بلڈوزر چلادیا گیا۔پرتیک سنگھ نے لکھا کہ میری جو ہتک ہوئی ہے اس کے جواب میں متعلقہ رپورٹر اور بیورو چیف کو پیر 15 جنوری کو دن کے 12 سے 2 بجے تک گالیاں دینا چاہتا ہوں۔















