اہم خبریں

امریکا میں ایک لاکھ 11 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کا مالک سامنے آگیا

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں نجی طور پر سب سے زیادہ زرعی اراضی مالک کون ہے؟ اراضی کا رقبہ ایک لاکھ 11 ہزار ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ یہ زرعی اراضی 17 ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے۔امریکی اخبار کے بیان کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سابق امیر ترین انسان بل گیٹس کو امریکا میں سب سے زیادہ نجی اراضی کا مالک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کی مجوعی زرعی اراضی ایک لاکھ 11 ہزار 288 ہیکٹر ہے۔امریکا میں 100 سب سے بڑے مالکانِ اراضی کی رینکنگ کرنے والی دی لینڈ رپورٹ کا کہنا تھا کہ بل گیٹس ملک میں مجموعی طور پر بیالیسویں سب سے بڑے مالکِ اراضی ہیں۔امریکی جریدے نےبتایا کہ 120 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بل گیٹس اس وقت دنیا کے ساتویں امیر ترین انسان ہیں۔

متعلقہ خبریں