اہم خبریں

امریکا، 1900 پروازیں منسوخ، 7600 تاخیر کا شکار

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کی شمال وسطی ریاستوں میں برف باری اور طوفانی ہواؤں کی صورتِ حال کے باعث 1900 پروازیں منسوخ، جبکہ 7600 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ۔ریاست اوریگون اور ریاست وسکونسن میں 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔امریکا میں شدید برف باری، طوفانی بارشوں اور سخت سردی کے باعث کئی ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا۔

متعلقہ خبریں