اہم خبریں

کولمبیا ، شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

کولمبیا (نیوزڈیسک) عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں سڑک کنارے لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل جس میں سڑک پر کھڑی متدد گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مغربی کولمبیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے ۔کولمبیا کی نائب صدر فرانسیا مارکیز نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ تاحال بہت سے لوگ مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جن کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق صوبے چوکو میں کوئبڈو اور میڈیلن شہروں کو ملانے والی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں بہت سی گاڑیاں پتھروں اور مٹی تلے دب گئیں۔ میڈلین میں موجود حکام نے بتایا کہ 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں