انقرہ(نیوزڈسک)ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں بمباری ،کردعسکری تنظیم پی کے کےسے وابستہ 20 جنگجووں ہلاک، 29 اہداف کو بمباری سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیاگیا۔ترک فضائیہ حکام کے مطابق یہ کارروائی کرد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں متعدد ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی۔ وزارت دفاع نے اس فضائی کارروائی کی باضابطہ اطلاع ہفتے کے روز کی ہے۔ایکس(ٹیوٹر) پر ترک وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی حملے عراق کے شمال میں حکرک، میٹینا، گارا اور قندیل کے علاقوں میں کئے حملوں کے دوران غاروں، بنکروں اور کرد عسکریت پسندوں کی پناہ گاوں کو نشانہ بنایا گیا ۔کامیاب حملوں کے نتیجے میں 20 کرد جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے محض ایک روز قبل 9 ترک فوجی ہلاک کئی زخمی ہو گئے تھے۔ترک فوج نے سرحد پار تک ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ تاکہ عرق کے حدود میں بھی موجود کرد عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا سکے۔کرد عسکریت پسند تنظیم پی کے کے کو ترکیہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہےاور اس نے 1984 سے ترکیہ کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔















