واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں خراب موسم کے باعث 1600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 1200 سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں فضائی کمپنیوں نے موسم سرما کے شدید طوفان کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور 12 ریاستوں میں روز مرہ کی زندگی متاثر ہونے کے باعث 1600سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔















