اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال ، تیل کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

یمن(نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات، امریکہ اور برطانیہکے یمن پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا ۔ ذرائع کے مطابق حوثیوں کیخلاف امریکہ اور برطانیہ کی کارروائیاں ناکام رہیں تو تیل کے نرخوں میں 10 ڈالر فی بیرل تک بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کیمطابق یمن کی حوثی ملیشیا کیخلاف جوابی کارروائیوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ چار فیصد سے زائد بڑھ گئے۔ بحیرہ احمد میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کردیئے ۔ راکٹ اور میزائلوں حملوں سے عالمی تجارتی جہاز رانی بری طرح متاثر ۔ اسرائیل اور بھارت کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر متعدد عالمی آئل کمپنیوں نے تیل بردار جہازوں کا روٹ ہی تبدیل کردیا۔ برٹش پٹرولیم بھی اب افریقہ کی بندر گاہوں سے تیل کی ترسیل کی تیاریاں کررہا ہے ۔ چیف اکنامسٹ جارن شیلڈراپ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملوں اور جوابی کارروائیوں کے تیل ہونے سے تیل کی عالمی منڈی کا متاثر ہونا فطری امر ہے۔ صورتِ حال غیر یقینی ہے۔ امریکا نے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر ایک فوج بھی تیار کی ہے جو حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں