بنگلورو(نیوزڈیسک)بھارت میں نویں جماعت کی طالبہ نے بچے کو جنم دیا ہے، زچہ و بچہ خیریت سے ہیں تاہم ہاسٹل وارڈن کو معطل کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک کے علاقے چکا بالاپور میں وارڈن کی معطلی کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ، ہاسٹل کے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں انرولڈ طالبہ اکثر غیر حاضر رہتی تھی اور شہر میں ایک رشتہ دار کے ہاں جاتی رہتی تھی۔ہاسٹل کے ایک جوائنٹ ڈائریکٹر کرشنپا نے بتایا کہ لڑکی کلاس سے اکثر غیر حاضر رہتی تھی۔ جب اس نے پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال میں چیک کروایا تب یہ معاملہ سامنے آیا۔ لڑکی کا اسکول میں دسویں کلاس کے ایک لڑکے سے افیئر تھا۔















