مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی ریاست کے لیے امریکا کے ٹھوس اقدامات کا یقین دلایا۔ بلنکن کی آمد کے خلاف رام اللّٰہ میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور فلسطین کو آزاد کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔















