ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب ملک میں کان کنی کے منصوبے کے لیے 182 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ بات سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل نے بتائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخورائف نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہم اگلے چند برسوں میں 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔ ان میں آر اینڈ ڈی ، ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے منصوبوں سمیت دیگر کئی منصوبے شامل ہوں گے۔















