دوحا (نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے سینیر مشیر بریٹ میک گورک نے دوحا میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں علاقائی کشیدگی اور غزہ کی پٹی میں زیر حراست اسرائیلیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوئے جب حماس نے بیروت میں العاروری کے قتل کی وجہ سے انہیں کئی دنوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔















