اہم خبریں

اسرائیل کا امریکہ کوفوجی کارروائیوں میں کمی کا عندیہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی حکام نے انکشاف کیاہے کہ اسرائیلیوں نے واشنگٹن کو مطلع کیا کہ وہ غزہ میں فوجی مہم کے اگلے مرحلے میں کارروائیوں میں نمایاں کمی کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سینئر امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ وہ کم فورسز پر بھروسہ کریں گے اور شدید فضائی بمباری کو کم کریں گے جس نے بلند و بالا عمارتوں کو تباہ کر دیا اور شہر کو ملیا میٹ کر دیا۔اس کے بجائے اسرائیلیوں نے کہا کہ وہ حماس کے رہ نماؤں کو ختم کرنے اور اس کی سرنگوں اور فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے خصوصی دستے تعینات کریں گے۔لیکن امریکی حکام نے تسلیم کیا کہ ان میں سے کئی سابقہ ضمانتیں پوری نہیں ہوئیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ فوجیوں میں کمی کا اصل آغاز، زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد پہلی بار اس بات کا اشارہ ہو گا کہ اسرائیلی حکام آخرکار امریکی دباؤ کے سامنے جھک رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں