سیول(نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کی حکومت نے کتے کا گوشت بیچنےاور کھانے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ملک میں کتے کا گوشت بیچنے اور کھانے پر پابندی عائد کرنے کے لیے پیش کیے گئے بل کو منظور کرلیا۔جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے اس بل کی حمایت صدر یون سک یول اور خاتون اول کم کیون ہی کی جانوروں سے بے انتہا محبت سے متاثر ہوکر کی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں یہ بل حکمران جماعت کی طرف سے پیش کیا گیا اور زرعی کمیٹی کی منظوری کے بعد سنگل چیمبر پارلیمنٹ میں 208 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔
