لندن(نیوزڈیسک)شاہ چارلس سوم کو نئے سال کے آغاز پر آسٹریلیا سے ایک بڑی خوشی کی خبر موصول ہوئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے جمہوری ریاست بننے اور شاہ چارلس کی سربراہی سے نکلنے کے لیے ریفرنڈم کروانے کے منصوبے کو ترک کر دیا ۔آسٹریلوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آئینی اصلاحات کے ایک اور ووٹ کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت نےجمہوری ریاست بننے اور شاہ چارلس کی سربراہی سے نکلنے کے لیے ریفرنڈم کروانے کے منصوبے کو ترک کر دیا ہے جس کے بارے میں گزشتہ سال میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں۔















