اہم خبریں

شکیب الحسن نے سیاست میں بھی میدان مارلیارکن پارلیمنٹ منتخب

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے سیاست میں بھی میدان مارلیا۔ بھاری اکثریت سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے ۔شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی ہے ، چیف ایڈمنسٹریٹر نے بھی ان کی جیت کی تصدیق کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔شکیب الحسن وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں