اہم خبریں

غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی گھنٹے کی بات ہے،اسرائیل

مقبوضہ غزہ (نیوزڈیسک)اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے پٹی سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے مسئلے کو ’’وقت کا مسئلہ‘‘ قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن گویر نے غزہ سے رضاکارانہ نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں فلسطینی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔بن گویر نے کہاکہ امریکا ہمارا بہترین دوست ہے، لیکن ہم سب سے بڑھ کر وہی کریں گے جو اسرائیل کی ریاست کے مفاد میں ہو۔ غزہ کے اطراف کے رہائشیوں (غزہ کی پٹی کی سرحدوں کے قریب اسرائیلی قصبوں) کو واپس جانے کی اجازت دے گا، ہم چاہتے کہ غزہ کے اطراف کے اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس آئیں اور حفاظت سے زندگی گزاریں گے اور اسرائیلی فوج کے سپاہیوں کی حفاظت کریں گے۔بین گویر نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے امریکی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکی پرچم پر ستارہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں