عمان(نیوزڈیسک)اردن کی قدیم ترین اور سب سے مشہور یونیورسٹی میں قومی تعلیمی امتحان میں سوالات کے ایک گروپ نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غصے کو جنم دیا جب سوالات میں ہم جنس پرستی کو شامل کیا گیا حالانکہ اس موضوع کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن میں سوشل میڈیا صارفین نے اردن یونیورسٹی میں قومی ثقافت کے مضمون کے امتحان کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ متنازعہ سوالات شامل میں ایک سوال یہ تھا کہ خاندان ہم جنس پرست رجحانات والے لوگوں کے ساتھ کس طرح برتاؤ کرتے ہیں؟۔ جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں سے کیسے نمٹنا چاہیے۔ اس کے علاوہ مذہبی انتہاپسندی اور دیگر متنازعہ موضوعات سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔















