مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح بمباری کر کے چار بھائیوں سمیت چھ فلسطینیوں کوشہید کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایاکہ اتوار کے روز مغربی کنارے میں قائم پناہ گزین کیمپ جنین میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے لوگوں کےایک اکٹھ کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مختصر بیان کے مطابق چھ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔















