اہم خبریں

بھارتی گینگسٹر روی کانا گینگ کی 200 کروڑ کی جائیدادیں سیل

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کے شہر نوئیڈا کی پولیس نے میٹل مافیا اور گینگسٹر روی کانا کے گینگ کی 200 کروڑ سے زیادہ کی جائیدادوں کو سیل کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اسکریپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے نوئیڈا پولیس نے چھاپا مار کر جنوبی دہلی میں ایک 100 کروڑ مالیت کے بنگلے کو سیل کردیا جو کہ گینگسٹر روی کانا نے اپنی دوست کاجل جھا کو تحفے میں دیا تھا۔ کاجل جھا نے نوکری کے سلسلے میں گینگسٹر روی کانا سے رابطہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ اس کے گینگ کی ہی سب سے اہم رکن بن گئی جو تمام بے نامی جائیدادوں کے معاملات سنبھالنے کی انچارج تھی۔روی کانا نے جنوبی دہلی کے پوش علاقے میں تقریباً 100 کروڑ روپے کا تین منزلہ بنگلا خاتون کو تحفے میں دیا تھا۔

متعلقہ خبریں