واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے آئیوا میں ریلی کے دوران کہا کہ جوبائیڈن کی حالت قابل رحم ہے،یہ جمہوریت کو خطرہ کی بات کرکے ملک میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں،جو بائیڈن خامیوں سے بھرے، نااہل شخص ہیں جو اپنی انتخابی مہم چمکانے کیلئے پنسلوینیا میں خوف پھیلاتے رہے ۔