ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹرین میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق ہو گئے ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ مسافرٹرین کی چار بوگیوں میں تیزی سے پھیل گئی جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ بیناپول ایکسپریس ٹرین مغربی شہر جیسور سے دارالحکومت ڈھاکہ آرہی تھی ،پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ تخریب کاری کی کارروائی تھی ۔