واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے ساحلی علاقوں میں تاریخی برفانی طوفان کا خطرہ۔ مشرقی ساحلی علاقوں میں آمد و رفت کا نظام مکمل معطلی کا شکار،سفری بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ اس طوفان سے 3 کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے باعث امریکا کے ساحلی علاقوں میں سفرکرنا معطل ہو جائے گا،بجلی کا نظام بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔