اسلام آباد( اے بی این نیوز)امریکی فوج نے عراقی کمانڈر کی گاڑی کو چار میزائلوں سے بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا۔مشتاق طالب عراقی ملیشیا (بارہویں بریگیڈ) حزب اللہ النجابہ کے بغداد میں ڈپٹی کمانڈر تھے،اس حملے کا جواز بیان کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے عراقی ملیشیا کے کمانڈر امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث پائے گئے تھے۔دوسری طرف عراقی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کی سلامتی یقینی بنانے پر مامور تنظیم پر یہ حملہ بلا جواز ہے اور اس حوالے سے امریکی الزام تراشی بے بنیاد ہے۔مشتاق طالب السعدی پر عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد ڈرون اور میزائلوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔















