لندن ( اے بی این نیوز )برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 2024 کے آخر میں عام انتخابات کرانے کا اشارہ دے دیا،میرا اندازہ ہے ہم 2024 کے آخر تک الیکشن کرا دیں گے، رشی سونک کا میڈیا کو انٹرویو میں اعلان ،انہوں نے کہا کہ معیشت سدھارنے کیلئے کام کرتے ہوئے ٹیکسز میں کمی لانا چاہتا ہوں،مجھے بہت کچھ کرنا ہے اور میں برطانوی عوام کو ڈلیور کرنے کا خواہشمند ہوں، رشی سونک کی حکومت کی مدت جنوری 2025 تک ہے کنزرویٹو پارٹی گزشتہ 14 برس سے برطانیہ پر حکمرانی کررہی ہے ٹوریز نے 14 برسوں میں 5 وزرائے اعظم بدلے۔















