واشنگٹن(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا کی امریکہ سمیت دیگر ممالک کیلئے بڑی خوشخبری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ آآئی ایم ایف کرسٹالیناجارجیوا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس سال کی بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اس سال شرح سود مناسب رہے گی جس سے روزگار میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہو گی۔ واضح رہا ہے امریکا میں شرح سود بڑھنے سے دیگر ممالک کی کرنسی پر بھی اثر بڑا جس سے پاکستانی روپیہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ کرسٹالیناجارجیوا نے پروگرام میں مزید کہا کہ امریکہ میں شرح سود کم ہوگی اسی طرح دیگر ممالک میں بھی شرح سود میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں شرح سود میں کافی عرصے سے اضافہ نہیں ہوا تھا لیکن مہنگائی کو روکنے کے لیے ایسا کرنا پڑا جس کی وجہ امریکی عوام متاثر ہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔