بیروت (نیوزڈیسک) اسرائیل کا بیروت میں قائم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ،صالح العاروری سمیت 6 افراد شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنانی دارلحکومت بیروت میں حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے اہم رہنما صالح العاروری سمیت 6 افراد شہید ہو گئے ،عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ واضح رہے کہ صالح العاروری کا شمار آپریشن طوفان الاقصیٰ کے منصوبہ سازوں میں ہوتا ہے اور یہ اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے،حماس رہنما کے مطابق العاروری کا قتل ہمارے عزم واستقامت کو توڑ نہیں سکتا۔ لبنانی وزیراعظم کی بھی العاروری کی شہادت کی مذمت ۔