اہم خبریں

اسرائیلی بمباری سے فلسطینی وزیراوقاف خطیبِ اقصیٰ شیخ یوسف سلامہ بھی شہید

غزہ (نیوزڈیسک)فسلطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غز ہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب فلسطینی وزیر اوقاف شیخ یوسف سلامہ وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔ حضرت کا شمار ممتاز علمی شخصیات میں ہوتا تھا۔ جامعہ ازہر کے فاضل اور اسی جامعہ میں استاذ الحدیث بھی تھے۔ دینی مدارس و مکاتب کے وسیع نیٹ ورک کے بانی اور القدس کی اعلیٰ فتویٰ کمیٹی کے رکن تھے۔ وسیع پیمانے پر دینی خدمات انجام دیں۔ 1974ء سے اب تک جریدہ القدس میں “معالجات اسلامیہ” کے عنوان سے امت کی رہنمائی فرماتے رہے۔ ان کے قلم سے 21 کتابیں منظر عام پر آئیں۔

متعلقہ خبریں