اہم خبریں

تین سال پرانا لاٹری ٹکٹ کام کرگیا ،خاتون کی قسمت جاگ گئی، 1 لاکھ ڈالر مل گئے

برلن(نیوزڈیسک)جرمن خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران تقریباً تین سال پُرانا لاٹری ٹکٹ مل گیا جس نے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کا انعام جتوا دیا۔ خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے تقریباً تین سال قبل فروری 2021 میں لاٹری سپر 6 کا ٹکٹ خریدا تھا جو بعد ازاں میز کی دراز میں رکھ کر بھول گئی۔خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کھویا ہوا خزانہ دوبارہ مل گیا ہو ۔ لاٹری منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ جب انہیں موصول ہوا تو وہ بالکل ٹھیک حالت میں تھا۔ 2021 میں جیتے گئے 6 لاکھ 60 ڈالرز سے زائد کے انعامات کو سکسونی-اینہالٹ (جرمنی کی ریاست) میں طلب نہیں گیا ۔

متعلقہ خبریں