اہم خبریں

مزید1ہزار سے زائد افغانی اپنے ملک لوٹ گئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق 31 دسمبر کو مزید ایک ہزار 199 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 389 مرد، 323 خواتین اور 487 بچے شامل ہیں۔ روانگی کے لیے 73 گاڑیوں میں 92 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے واپس جا رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 55 ہزار 645 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں