غزہ(نیوزڈیسک) فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کو موت یا پھر نقل مکانی کا آپشن دے رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کا واحد مقصد جبری نقل مکانی ہے، اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس واپس جانے کے لیے کوئی گھر نہ ہو، اسرائیل یقینی بنانا چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے غزہ میں زندہ رہنا ممکن نہ رہے۔