اہم خبریں

پوٹن یوکرین کو ختم کرنا چاہتا ہے ، امریکی صدر

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی یوکرین پر روسی فضائی حملے کی شدید مزمت۔ انہوں نے کہا روس کے یوکرین پر سب سے بڑے فضائی حملے میں بڑے پیمانے پر بمباری میں ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا، ہائپرسونک میزائل پورے یوکرین کے شہروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوئے۔ ہسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی علاقوں میں ہونے والی بمباری سے بے گناہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پوٹن یوکرین کو ختم کرنے اور اس کے لوگوں کو محکوم بنانے کی کوشش کررہا ہے اسے روکنا چاہیے، حملے کے پیش نذر یوکرین نے وہ فضائی دفاعی نظام تعینات کیا جو امریکہ اور اتحادیوں نے یوکرین کو فراہم کیے ہیں ۔

متعلقہ خبریں