دمشق (نیوزڈیسک)عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلنے جنوبی شام میں فضائی دفاعی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 7 اکتوبر کے بعدشام پر اپنی نوعیت کی تازہ ترین بمباری میں جنوبی علاقے کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائعکے مطابق شام کی فضائی دفاعی افواج نے اسرائیلی کے میزائلوں کادندان شکن جواب دیتے ہوئے بیشتر میزائل مار گرائے۔ حملے میں معمولی مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘‘۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے کو نشانہ بنایا اور سویداء گورنری کے جنوبی دیہی علاقوں میں فضائی دفاعی بٹالین کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پراس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے ساتھ ساتھ شامی فوج فضائی دفاع کے اہداف پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
