بھوپال( نیوزڈیسک) ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے میں مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم ، 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور بہت سے مسافر جھلس گئے۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ گونا سے ہارون جانے والی بس سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور مسافروں نے کھڑکیوں سے باہر کو کر جان بچائی تاہم حادثے میں 13 مسافرہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔گنا ضلع کے کلکٹر ترون راٹھی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ7مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے اور باقی دیگر ہسپتال پہنچ کر دم توڑگئے جبکہ17زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔















