غزہ(نیوز ڈیسک) اسرا ئیل بے لگام ، حملوں میں تیزی ،غزہ میں خون ریزی ،مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ، شہدا کی تعداد 21 ہزار سے بڑھ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ میں العمل ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری کی جس کی وجہ سے 20 فلسطینی شہید ،نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں بھی کئی افراد شہید ہوئے ،جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں اسرائیلی حملے کے باعث علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے پناہ گزین کیمپ، ہسپتال، سکول اور مذہبی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہ رہیں، صیہونی افواج نے دیر البلاح کی مسجد بھی شہید کر دی۔ ہزاروں فلسطینی اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے وسطی غزہ اور خان یونس سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کیلئے ویزوں کا اجرا بھی روک دیا۔