اہم خبریں

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ

صنعا(نیوزڈیسک)یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شپنگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یونائیٹڈ 8 جہاز پر میزائل حملے سے عملے میں شامل کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔ادھرحوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ گروپ نے جہاز کو نشانہ بنایا، جس کی شناخت انہوں نے ایم ایس سی یونائیٹڈ کے نام سے کی، عملہ انتباہات کا جواب دینے میں ناکام رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں نے اسرائیل کے ایلات اور دیگر علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی آپریشن کیا ہے، جسے انہوں نے مقبوضہ فلسطین کہا ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کسی بھی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں