غز ہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے تیزکردیئے، بمباری سے مزید 241 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 382 زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خان یونس، البوریج، نصیرت سمیت 100 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، توپوں کی مدد سے وسطیٰ غزہ پر گولہ باری بھی کی گئی ہے۔ 80 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ شہداء کی میتیں بغیر شناخت کے اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔ دوسری طرف غیر ملکی میڈیا کے مطا ب اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا، خان یونس میں واقع ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزلوں پر بھی حملہ کیا گی جس سے بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوئے اموات کا بھی خدشہ ہے ۔