اہم خبریں

بھارتی میڈیا اسرائیلی سفارتخانہ دھماکے کا الزم پاکستان پر لگانے کیلئے سرگرم

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کا الزم پاکستان پر لگانے کیلئے سرگرم۔ بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے نے دارالحکومت میں بھارتی سیکیورٹی کا پول کھول دیا،بھارتی میڈیا ریٹینگ کیلئے الزام پا کستا ن پر لگا نے کے لیے سر گرم ہے ۔ دوسری طرف اس دھماکے کو اسرا ئیل حما س جنگ کے تنا ظر میں دیکھا جا رہا ہے لیکن انتشا ر پسند بھارتی میڈیا، اس کا رخ بھی پاکستان کی جانب موڑ کر مودی کو الیکشن میں فا ئدہ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ
گزشتہ روزبھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا تھا لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی تھی ۔

متعلقہ خبریں