اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑآج کویت کاایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کویت کے شاہی خاندان،حکومت اور عوام سے امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کرینگے۔ امیر کویت کے انتقال پر پاکستان میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے ، ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔