لاہور(نیوزڈیسک) لاہور باغبانپورہ میں شادی کی تقریب میں کار پرفائرنگ جس سے 2خواتین سمیت4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہو ئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم سلمان کی کرن سے 2 سال قبل طلاق ہوگئی تھی جس کی پاداش میں انتہائی قدم اُٹھایا ۔ جاں بحق فیملی فیصل آباد سے لاہور شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی ۔۔ترجمان آئی جی پنجاب کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب کا ڈی آئی جی آپریشنز کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم۔