اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ اے پی ایس نے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول عظیم سانحہ تھا،آج بھی اسے یاد کر آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،سانحہ اے پی ایس کر کے قوم کا حوصلہ پست کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اس سانحے نے قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا، پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا ء کے والدین کے ساتھ ہیں ،بچوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عظیم قربانی پر پوری قوم آج ان بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔بزدل دہشتگرد کبھی اس قوم کو نہیں ہرا سکتے، پاکستانی قوم متحد ہے ۔