اہم خبریں

انتخابات 8 فروری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(نیوڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 فروری کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 24 سے 30دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی اور کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے۔ 10جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گےجبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں