اہم خبریں

شہبازشریف نہ سنبھالتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، نوازشریف

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے نوازشریف نے کہا کہ ہمیں بتایاجائے اقتدار سے بار بار کیوں نکالاگیا،ایک اناڑی کو اقتداردے کرملک کابھٹہ بھٹادیاگیا،جنہوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایاان کا محاسبہ ہوناچاہیے۔ انہوں نے لاہورمیں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ملک نہ سنبھالتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ہمارے دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بعد سی پیک کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،ہمیں دوست ممالک سے اپنے تعلقات بہتر کرنے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھیں،فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیداکی جارہی ہے،عوام بجلی کے بڑھتے بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں،بجلی کی قیمتیں کم کرناہمارے لئے چیلنج ہوگا،ہماراسیاست میں آنے کامقصد بیروزگاری،جہالت ،مہنگائی اور پسماندگی دورکرناہے۔

متعلقہ خبریں