اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سے غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے انخلاء کیخلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ کا حصہ ہوں گے۔فرحت اللہ بابر سمیت دیگر درخواست گزاروں نے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے خلاف رجوع کر رکھا ہے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر نگراں حکومت کے اختیارات کی تشریح کے لیے نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ عدالت نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے اٹارنی جنرل کو معاونت کرنے کی ہدایت کی تھی۔
